Thursday, April 9, 2009

علامہ سید ذیشان حیدر جوادی طاب ثراہ کی نویں برسی

سر زمین ہند کے معروف عالم دین علامہ سید ذیشان حیدر جوادی طاب ثراہ کی نویں برسی ۱۴،۱۵ اپریل بروز سہ شنبہ ،چہارشنبہ شہر الہ آباد میں منائی جائے گی ۔
۱۴ اپریل ۸ بجے شب جامعہ امامیہ انوارالعلوم میں پہلی مجلس کو جامعۃ المنتظر نوگاواں سادات مرادآباد کے پرنسپل حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا نعیم عباس صاحب قبلہ خطاب فرمائیں گے ۔
دوسری مجلس ۱۵/اپریل بروز چہاشنبہ صبح ۸ بجے انوار العلوم میں منعقد ہوگی جس کو مشہور عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا شمیم الحسن صاحب قبلہ پرنسپل جامعہ جوادیہ بنارس خطاب فرمائیں گے ۔
آخری مجلس اسی دن شب میں بعد نماز مغربین مسجد قاضی صاحب رانی منڈی الہ آباد میں منعقد ہوگی جس کو حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا تقی الحیدری صاحب قبلہ پرنسپل وثیقہ عربی کالج فیض آباد خطاب فرمائیں گے۔
یہ مجالس علامہ جوادی (رہ) کی جانب سے منعقد کی گئیں ہیں ۔
اسی سلسلے کی ایک اور مجلس ۱۶/اپریل بروز جمعرات ۹ بجے بعد از نماز مغربین حوزۂ علمیہ قم (ایران)میں منعقد ہوگی جس کو مشہور خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا ضیغم الرضوی صاحب قبلہ خطاب فرمائیں گے ۔اس مجلس کا اہتمام حوزہ علمیہ قم میں مقیم جامعہ امامیہ انوارالعلوم کے طلاب کی جانب سے کیا گیا ہے ۔

No comments: