رسا نیوز ایجنسی ـ سعودی عرب میں الاحساء کے خطیب جمعہ کو سیاسی نظام میں اصلاح کرنے اور دینی آزادی کی اجازت دینے کی درخواست پر سکوریٹری پولیس کے ذریعہ گرفتار کر لیا گیا ۔
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں الاحساء کے خطیب جمعہ حجت الاسلام شیخ توفیق العامر کو ان کی تقریر جس میں مشروطہ بادشاہی حکومت اور سیاسی اصلاحات کو عمل میں لانے کی اپیل کی تھی جس کی بنا پر گذشتہ روز ان کو سکوریٹری پولیس کے ذریعہ گرفتار کر لیا گیا ۔
وہ دمام کے مرکزی پولیس کی رسمی درخواست پر پولیس اسٹیشن گئے تھے اور ان کے پہوچتے ہی ان کو وہاں گرفتار کر لیا گیا۔
شیخ توفیق العامر کے اھل خانہ کو اس روز صبح ان کی گرفتاری کی خبر مل پائی اور الاحساء کے خطیب جمعہ سے ملاقات کرنے پر پابندی کی تاکید کی گی ہے ۔
No comments:
Post a Comment