رسا نیوزایجنسی - آیت الله علوی گرگانی نے عوام کو اسلام دشمن عناصرکی سازشوں سے ھوشیار کرتے ہوئے کہا : عوام جان لے کہ دشمن ھرگز خیرخواہ اور دلسوز نہی ہوتا ۔
رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، آیتالله سید محمدعلی علوی گرگانی نے اج نی وی کے اھل کاروں سے ملاقات میں کہا: خدواند تبارک و تعالی نے انسانوں کو راستے دکھائے ہیں اور خود ھماری ذمہ داری ہے کہ ھم راہ حق پر گامزن رہیں ۔
انہوں نے مزید کہا : خدواند متعال نے ھر انسان کے وجود میں الهی اور شیطانی صفات قرار دیئے ہیں اورفقط وہی صحیح راستے پرچل سکتا ہے جو عقل کا سہارا لے ۔
حوزہ علمیہ قم کے اس معروف استاد نے تاکید کی : انسان کی کامیابی کا راز یہ ہے کہ نفس امارہ کو دبائے اور خدا کی اطاعت میں رکھے ۔
انہوں نے مزید کہا : معاشرے کی اصلاح دوگروہ کے ہاتھوں میں ہے ایک عالم اوردوسرے انتظامیہ اور ھم دونوں کو اپنے نفس کی مراقبت کرنی چاھئے ۔
حوزہ علمیہ قم کے اس معروف استاد نے عوام کو اسلام دشمن عناصرکی سازشوں سے ھوشیار کرتے ہوئے کہا : عوام جان لے کہ دشمن ھرگز خیرخواہ اور دلسوز نہی ہوتا ۔
No comments:
Post a Comment